اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی وزیر ایتمار بنگویر نے اتوار کی شب اسرائیلی چینل "اسرائیل 24" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت فلسطینی اتھارٹی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جب کہ وہ اپنے طور پر ہر اقدام کرتی ہے۔
انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت "یہودی طاقت" کے رہنما بنگویر نے کہا: "اگر میں وزیرِاعظم ہوتا تو محمود عباس کو ابھی گرفتار کرنے کا حکم دیتا کیونکہ ہماری نظر میں وہ اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی دہشت گردی میں ملوث ہے۔"
یہ بیان ان ممالک کے حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا ہے۔ اسرائیلی حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی کی عالمی اداروں جیسے عالمی عدالتِ انصاف، عالمی فوجداری عدالت اور اقوام متحدہ میں کی جانے والی سفارتی سرگرمیاں ’’بین الاقوامی دہشت گردی‘‘ کے زمرے میں آتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ